اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی یا جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے ، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، تربت اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ بھکر، لسبیلہ، حیدرآباد، نواب شاہ میں 45 ، لاہور، ملتان، جہلم، ڈیرہ اسماعیل خان میں 42، پشاور، مظفر آباد 39 اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
