ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ بی ایم اے کیپٹل مینجمنٹ لمیٹڈ ایک سکیورٹیز بروکر ہے جوباقاعدہ طور پر لائسنس یافتہ اور ریگولیٹڈ ہےاور اس کا جعلی پلیٹ فارمز جیسے کہ “BMA Capital No.108” اور “BMAC Global Pro” سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بی ایم اے کیپٹل مینجمنٹ لمیٹڈ نے اپنے نام کے غلط استعمال کے خلاف خبردار کرنے کے لیے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ایک عوامی انتباہ بھی جاری کیا ہے۔
ملک میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت میں کمی
عوام کو ایک بار پھر مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی سرمایہ کاری پلیٹ فارم یا اسکیم کی قانونی حیثیت کی تصدیق ایس ای سی پی کی ویب سائٹ اور لائسنس یافتہ سکیورٹیز و کموڈٹیز بروکرز کی سرکاری ویب سائٹس سے ضرور کریں۔
واضح رہے پہلے بھی عوام کو کچھ غیر قانونی اور جعلی آن لائن ٹریڈنگ/سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کے بارے میں آگاہ کیا گیاتھا جو معروف کمپنیوں، لائسنس یافتہ اداروں کے نام کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
