ملک کے مختلف حصوں میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث اموات کی تعداد 15 تک جا پہنچی جبکہ 101 زخمی ہو گئے۔
پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق اور 101 زخمی ہوئے۔
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان
پی ڈی ایم اے کے مطابق جہلم میں 2 افراد جاں بحق، 32 زخمی اور لاہور میں آسمانی بجلی اور چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ، اس کے علاوہ راولپنڈی، سیالکوٹ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، میانوالی میں بھی اموات رپورٹ ہوئیں ۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں تیز ہوائوں اور ژالہ باری نے فصلوں اور بجلی کی ترسیلی لائنوں کو شدید نقصان پہنچایا تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، صوبے بھر میں 113 سے زائد بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
