امریکا کی جنوبی ریاستوں میں شدید طوفانی موسم نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 25 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی ہوا کے بگولوں سے ریاست میزوری اور کینٹکی میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جبکہ میزوری میں سات ہلاکتوں کی تصدیق امریکی اخبار “واشنگٹن پوسٹ” نے کی ہے۔
کیلیفورنیا میں مرکز صحت کے قریب بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی
ریاست وسکونسن میں 3 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے، تیزہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں اور درجنوں گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی جاری کی ہے۔
