کوہستان میں مبینہ مالی کرپشن سے متعلق خیبر پختونخوا کابینہ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کوہستان میں مبینہ مالی کرپشن سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی قائم بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
کمیٹی کی سربراہی علی امین گنڈاپور خود کریں گے جبکہ متعلقہ کابینہ اراکین اور ممبران صوبائی اسمبلی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
40 ارب کی مبینہ کرپشن کااسکینڈل،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوٹس لے لیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کوہستان مالی اسکینڈل پر نیب کی کارروائی خوش آئند ہے ، نیب کو درکار تمام دستاویزات صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔ اس کیس میں ملوث افراد اور اداروں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
