سینیٹ اجلاس میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نےقرارداد پیش کی،متن کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کابھرپور جواب دیا،مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعادہ کیا گیا۔
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں7 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا اضافہ
مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ ہے،ایوان بالا نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قربانیاں کبھی فراموش نہیں ہوں گی۔
بھارتی غیر انسانی حملوں کی مذمت کی گئی جس میں خواتین، بچوں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا،غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، قومی سانحے پر پوری قوم متحد ہے۔
برادر ممالک کی اصولی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں،مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کیاجائے،عالمی برادری سے کشمیر پر فعال سفارت کاری جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔
بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں تیز اور یقینی جواب دیا جائیگا ، ترجمان پاک فوج
سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، پاکستان کے آبی حقوق ناقابل تنسیخ ہیں،بھارتی آبی جارحیت جنگی اقدام تصور ہو گا،پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی کامیابیوں کو سراہتے ہیں۔
