پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے پروٹیز بیٹر رسی وین ڈر ڈوسن اور سابق انگلش بیٹر ایلکس ہیلز کی دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے ٹیم میں واپسی کی تصدیق کر دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ جنوبی افریقہ کے بیٹر رسی وین ڈر ڈوسن اور انگلش بیٹر ایلکس ہیلز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے ٹیم میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔
فرنچائز نے رسی وین ڈر ڈوسن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی سے ٹورنامنٹ کے مجموعی معیار میں اضافہ ہوگا جبکہ انہیں جدید کرکٹ کے سب سے اہم بیٹرز میں سے ایک قرار بھی دیا گیا۔
پی ایس ایل : بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان
دوسری جانب ایلکس ہیلز جو اسلام آباد کے شائقین کے لیے ایک جانا پہچانا نام ہیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔
ہیلز نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ سے میرے دل کے قریب رہی ہے اور یہ پہلی پی ایس ایل ٹیم تھی جس کے لیے میں نے پاکستان میں کھیلا اور شائقین نے بہت سپورٹ کیا۔
