جناح اسپتال کے قریب واقع ایک ہوٹل میں فائرنگ کے واقعے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔
پولیس کے مطابق ایک شخص نے ہوٹل میں موجود 2 افراد پراندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص بھاگ کرجان بچانے میں کامیاب رہا۔
پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، سب انسپکٹر اورسپاہی شہید
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا اصل ہدف دوسرا شخص تھا جسے نشانہ بنانے کی نیت سے اس نے شدید فائرنگ کی۔ ملزم نے ہوٹل کے اوپر جا کر بھی فائرنگ کی، جس سے مزید 5 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، واقعے کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
