پنجاب کے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے اسپتالوں سے اجازت لیے بغیرغائب ہونے والے ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کےمتعلقہ اسپتال رپورٹ کرنے کے بعد تنخواہ بحال کی جائے گی،محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب کی جانب سے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔
حکومت پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلائے، فیصل واوڈا
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹرز، نرسز اورعملے کی چھٹیوں پر پابندی بھی عائد کردی ہے ۔
ڈاکٹرز، نرسز اور الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کو فوری طور پر واپس اپنی ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
