معروف اداکارہ حرا مانی نےغصے پر قابو نہ پانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غصے میں گھر کے دروازے توڑ دیتی ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران حرامانی نے ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اتنا غصہ کرتی ہوں کہ گھر کے سارے دروازے ولاک توڑ دیتی ہوں۔
شوبز میں سوچ سے بڑھ کر پذیرائی ملی، رباب ہاشم
انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اس وقت ہوتا ہے جب میں فارغ ہوتی ہوں، اسی لئے مانی کہتا ہے کام کرتی رہو، تم کام کے بغیرعجیب ہو جاتی ہو۔
اداکارہ کی اس گفتگو پرسوشل میڈیا پرسخت رد عمل سامنے آیا ہے، صارفین نے ان کے رویے کوغیرذمے دارانہ اور تشویش ناک قرار دیا ہے۔
