محکمہ تعلیم پنجاب نے گرمی کی لہر کے دوران بچاؤ کیلئے اسکولوں کو احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں۔
تمام طلبہ اور عملے کیلئے پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،اس کے علاوہ طلبہ کے لیے اسکول ڈریس کوڈ کی پابندی کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔
پی ایس ایل10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی
ہوا دار جگہوں اور کمرہ جماعت میں کلاسز لی جائیں، کھلے صحن میں کلاسز نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تمام کمرہ جماعت میں کولنگ کرنے والے آلات کے استعمال کو یقینی بنایا جائے،گرمی کے اوقات میں بیرونی سرگرمیوں کو کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کو استحکام دے گی،چودھری شجاعت حسین
طلبہ اور عملے کو ہیٹ اسٹروک کی علامات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق بھی آگاہ کرنے کو کہا گیا ہے۔
