پی ایس ایل ایڈیشن 10 میں سیم بلنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے عمر اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا۔
عمر اکمل نے پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں لاہور قلندرز کی جانب سے 22 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔
پی ایس ایل10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی
سیم بلنگز نے نو سال قبل بنایا گیا لاہور قلندرز کی جانب سے عمر اکمل کا تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ 19 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر توڑ ڈالا۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں مجموعی طور پر تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ رائیلی روسو اور آصف علی کے پاس ہے، ان دونوں نے 17 گیندوں پر نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
