مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کو استحکام دے گی ،پارٹی کو ہرسطح پر مضبوط اور مستحکم کیا جائے گا۔
چودھری شجاعت حسین سے پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،اوور سیز پاکستانیوں کے وفد نے بھی ملاقات کی،پارٹی رہنماؤں نے چودھری شجاعت کو انٹرا پارٹی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔
عوام کواسرائیل کیخلاف سیلاب کی طرح امڈآناہوگا، مولانافضل الرحمان
وفود نے چودھری شجاعت حسین کو صدر مسلم لیگ ق منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی، پارٹی رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پرچودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کا قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں بنیادی کردار ہے ،مسلم لیگ نے قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان بنایا تھا۔
سوشل میڈیا مہم :جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے
پاکستان مسلم لیگ کو ہرسطح پر مضبوط اور مستحکم کیا جائے گا ،پارٹی کے نو منتخب عہدیداران کارکردگی دکھائیں اور عوام سے رابطہ رکھیں،عوام کی خدمت کو اپنی زندگیوں کا مشن بنالیں،عہدوں کا حصول نہیں ،خدمت خلق نصب العین ہونا چاہئے ۔
