پاکستان سپر لیگ 10 میں سری لنکا کے بیٹر کوشل مینڈس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ کو جوائن کرلیا۔
کوشل مینڈس نے کہا ہے کہ پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہوں اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شان ایبٹ، کائل جیمیسن، آکیل حسین اورفن ایلن پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگ بن چکی ہے، ڈیوڈ ویلی
علاوہ ازیں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر بھی کراچی پہنچ گئے ہیں اورانہوں نے ٹیم ہوٹل میں سکواڈ کو جوائن کرلیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا میدان آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سجے گا، افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع جبکہ افتتاحی میچ 8:30 بجے اسلام آباد اور لاہور کے درمیان کھیلا جائیگا۔
