گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق 20 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 4.34 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1322 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
متحدہ عرب امارات کا امریکا میں 1400 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
اسی طرح 20 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.12 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.35فیصد کمی ریکارڈ
گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1375 ، راولپنڈی 1333، گوجرانوالہ 1400، سیالکوٹ 1370 ، لاہور 1450، فیصل آباد 1370، سرگودھا 1370، ملتان 1384، بہاولپور 1400، پشاور 1360 اور بنوں میں 1367 روپے ریکارڈ کی گئی ۔
ونڈ فال ٹیکس،چار ہفتوں میں 34.5 ارب سے زائد رقم وصول
اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1314، حیدر آباد 1340 ، سکھر 1450 ، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں 1337 روپے ریکارڈ کی گئی۔
