کیبنٹ ڈویژن نے کل بروز بدھ 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
کیبنٹ ڈویژن نے ملک بھر میں عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ملک بھر میں تمام دفاتر، مالیاتی ادارے، عدالتیں اور اسکول بند رہیں گے۔
جسٹس سرفراز ڈوگر کو احتساب اور اے ٹی سی کی خصوصی عدالتوں کا انتظامی جج بنا دیا گیا
کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پانچ فروری کو کشمیر ڈے منایا جاتا ہے اور ریلیاں اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ اس سے قبل سندھ حکومت نے بھی پانچ فروری کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں عام تعطیل کی وجہ سے 5 فروری بروز بدھ کومکمل طور پر بند رہیں گے۔
مالیاتی اداروں میں کسی قسم کا کوئی مالیاتی لین دین یا معاشی کاروبار نہیں ہو گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے باضابطہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
