وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، جس میں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم ہائوس نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس کے لیے فی الحال کوئی وقت نہیں دیا جا رہا، ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے لیے جیسے ہی وقت طے ہوگا بتا دیا جائے گا۔
اجلاس کے وقت میں تبدیلی کرکے اسے 12 بجے کردیا گیا لیکن 12 بجے بھی اجلاس شروع نہ ہوا اور اجلاس کے وقت میں دوسری مرتبہ تبدیلی کرکے اسے 2 بجے کردیا گیا۔ کابینہ کا اجلاس 2 بجے بھی شروع نہ ہو سکا اور اسے ملتوی کردیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے اتفاق رائے کے نتیجے میں آج مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔
سیٹی بجنے والی ہے، ان کا ٹائم گزر گیا، شیخ رشید
واضح رہے کہ و فاقی کابینہ کا اجلاس گزشتہ شام ساڑھے سات بجے ہوا تھا، جس میں وفاقی وزرا اور کابینہ کے ارکان شریک ہوئے، کسی اعلامیے کے بغیر اجلاس بغیر کسی کارروائی کے آج ہفتے کے روز تک ملتوی کردیا گیا تھا، جو کہ آج دوپہر 12 بجے ہوگا۔
