ڈبلن: پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیمیں آج آئرش شہر ڈبلن کے کلونٹرف کرکٹ کلب میں مدمقابل ہوں گے۔ 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ فیصلہ کن ہو گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ تقریباً شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک میچ میں کامیابی سے سیریز برابر ہے اور آج ہونے والا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کر لے گی۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں آئر لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرایا جبکہ گرین شرٹس نے دوسرا میچ بآسانی جیت لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
آئر لینڈ کیخلاف پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے کسی میچ میں پہلی بار سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی بیٹرز نے اپنی اننگز میں مجموعی طور پر 15 چھکے لگائے۔
فخر زمان نے 6، محمد رضوان اور اعظم خان نے 4، 4 جبکہ صائم ایوب نے ایک چھکا لگایا تھا۔ اس سے قبل پاکستان نے ایک میچ میں 12 چھکے لگائے تھے۔ پاکستانی اننگز میں پاور پلے میں پانچ چھکے لگائے گئے، تاریخ میں دوسری مرتبہ پاکستانی کرکٹرز نے پاور پلے میں پانچ چھکے لگائے۔
