مفتاح اسماعیل نے نئی سیاسی جماعت بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار مہتاب عباسی، زعیم قادری، جاوید عباسی اور ظفر مرزا جیسے سیاستدانوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے نامور لوگ بھی ان کی پارٹی میں شامل ہوں گے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کی رجسٹریشن جمعرات کے روز تک کروا دی جائے گی۔
شرح سود کم کرنے سے مہنگائی میں مزید کمی آئے گی، مفتاح اسماعیل
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم ایک ایسی پارٹی بنا رہے ہیں جو نظریات پر مبنی ہو نہ کہ شخصیات پر ، ہماری جماعت میں دیانتدار، قابل اور فکری ایماندار پیشہ ور افراد ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی پارٹی مختلف قسم کی ہو گی ، اس کی قیادت خواتین اور نوجوانوں پر مشتمل ہو گی ، پارٹی رہنماؤں کے لیے آئینی طور پر عہدے کی مدت کی حد مقرر کی جائے گی۔
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل ایل این جی نیب ریفرنس میں بری
سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ پارٹی فوری مقبول جماعت بن جائے گی لیکن اقتدار میں رہے ہیں اس لیے جانتے ہیں کہ پارٹی کی مارکیٹنگ کس طرح کرنی ہے۔
