پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور نشان الاٹ کرنے سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ کل 22 دسمبر سے پہلے فیصلہ کیا جائے۔
پشاور ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ہم مناسب سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن فیصلہ دے، عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی کا نئی انتخابی حکمت عملی کا اعلان، کارکنوں کو ہدایات جاری
پشاور ہائیکورٹ میں بیان دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کاطریقہ کارپارٹی نے خود طے کرناہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم نہ کیا گیا تو انتخابی نشان بلا نہیں ملے گا، کل تک انتخابی نشان نہ ملا تو ہمارے امیدوار آزاد تصور ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن معاملات کو تاخیر کا شکار کرتا آرہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو چھوڑکر ایک پارٹی کے ساتھ ایسا سلوک ہورہا ہے، یہ تحریک انصاف کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے۔
