اسلام آباد: پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں گورنر نے سات رکنی نگراں صوبائی کابینہ سے حلف لے لیا۔
نگراں کابینہ میں خیر محمد جونیجو، مشتاق احمد شاہ، جمیل یوسف، کرنل ریٹائرڈ دوست محمد چانڈیو، ڈاکٹر سعدیہ رضوی، سائیمن جان ڈینیل اور ڈاکٹر جنید شاہ شامل ہیں۔
قبل ازیں سامنے آنے والی خبروں میں دعوی کیا گیا تھا کہ سندھ کی نگراں کابینہ میں درجن بھر سے زائد وزراء شامل ہوں گے۔
