وزیراعظم شہباز شریف نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور شہر میں لاء اینڈ آرڈر اور صفائی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم نے جیل روڈ،کلمہ چوک، مال روڈ،گلبرگ اور مزنگ کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کا عوام سے تعلق نہ ہونے کے برابر تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارا
انہوں نے کہا کہ عوام سے محبت نہ ہونےکے باعث پچھلےدور حکومت میں کرپشن عروج پر تھی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول بھی نہیں کیا گیا۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا لاہور میں بغیر پروٹوکول کے مختلف علاقوں کا دورہ pic.twitter.com/DUKppRwRvy
— PML(N) (@pmln_org) May 5, 2022
