نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں واک ان کورونا ویکسینیشن کی سہولت آج سے دستیاب ہو گی۔
این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 70 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ایسٹرا زنیکا ویکسین اور خون جمنے کے درمیان کوئی تعلق نہیں، عالمی ادارہ صحت
ہم نیوز کے مطابق 70 برس یا اس سے زائد عمر کے ان شہریوں کو جنہوں نے پہلے رجسٹریشن کرالی ہے کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرکورونا ویکسین لگانے کی اجازت دے دی ہے۔
این سی او سی نے 70 سال یا اسے زائد عمر کے شہریوں کو واک ان ویکسینیشن کی اجازت دے دی ہے۔
گزشتہ روز این سی او سی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 70 سال یا اسے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہری کل سے کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں جا کر بنا نمبر کے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ویکسین لگوانے کے لیے قومی شناختی کارڈ کی ضرورت ہوگی جب کہ رجسٹریشن 1166 پر قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر کرائی جاسکتی ہے۔
عوام میں اعتماد کیلیے صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹیرینز ویکسین لگوائیں: رانا تنویر
ہم نیوز کے مطابق این سی او سی نے واضح کیا تھا کہ یہ طریقہ کار آزاد جموں و کشمیر اورگلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں نافذ العمل ہوگا۔
پاکستان میں کووڈ-19 ویکسین لگانے کا عمل گزشتہ ماہ چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچنے کے بعد شروع ہوا تھا۔
