اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مالی سال 21-2020 کے بجٹ میں کورونا وبا سے متعلقہ 61 آئٹمز پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔ کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ 20 جون کو ختم ہونا تھی۔
وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں مختلف صنعتوں کے لیے ٹیکسز کم کرنے اور کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کا اعلان کیا ہے، جبکہ متعدد آئٹمز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی ہے۔
آئندہ بجٹ میں ٹیکسز کم کرنے کے بعد لوکل موبائل فون سستے ہوں گے، جبکہ سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
ٹیکسز میں چھوٹ کے بعد سیمنٹ سمیت درآمدی اور خام مال کی قیمتیں کم ہوں گی۔ انرجی ڈرنکس اور ڈبل کیبن پک اپ گاڑیاں مہنگی ہوں گی۔ سیمنٹ کی پیداوارمیں ڈیوٹی کم کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دکانداروں کے لیے سیلزٹیکس 14 سے 12 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سستےگھروں کی فراہمی کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔ ٹیکس دہندگان کیلئےاسکولزفیسوں کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
وفاقی وزیر صعنت و پیداوار حماد اظہر نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تقریرکرتے ہوئے کہا کہ کہ وزیراعظم ریلیف فنڈ کے تحت خوردنی تیل اور آئل سیڈ پر 2 فیصد اے سی ڈی ختم کردی گئی ہے۔
مالی سال 21-2020 کے بجٹ میں کورونا اور کینسر کی تشخیصی کٹس پر ڈیوٹی و ٹیکسز ختم کردیے گئے ہیں۔ جان بچانے والی دوا مگلمائن انٹی مونیٹی پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔ ریڈی ٹو یوز سپلیمنٹری فوڈ پر بھی کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔
وفاقی وزیر صعنت و پیداوار حماد اظہر نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تقریر کے دوران بتایا کہ فاٹا میں نئی صنعتوں کیلئے درآمدات پر 2023ء تک کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: مالی21-2020 میں آمدن کم اور اخراجات زیادہ رہنے کا امکان، 3ہزار437ارب خسارے کا بجٹ پیش
وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں مختلف صنعتوں کے 40 خام میٹیرل پر کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کا اعلان کردیا۔ نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت 90 ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹی 11 فیصد سے کم کرکے 3 اور صفر فیصد کردی گئی ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریٹیلرز کیلئے سی این آئی سی کی خریداری کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ کورونا سے متعلقہ صحت عامہ کی اشیاء پر سیلز ٹیکس چھوٹ میں تین ماہ تک توسیع کردی گئی ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سگار، چروٹس، سگی رولز اور سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 65 فیصد سے بڑگا کر 100 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں الیکٹرک سگریٹ کے ای لیکوئیفائیڈ پر 10 روپے فی ملی لیٹر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔کیفی نیٹڈ انرجی ڈرنک پر 25 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مقامی تیار ڈبل کیبن پر 7.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔ درآمدی ڈبل کیبن پر 25 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیمنٹ کورونا کے باعث سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2 روپے فی کلو سے کم کرکے 1 روپیہ 75 پیسے کردی گئی ہے۔
