عمر کوٹ: دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے۔ رنگوں کے اس تہوار کو پورے مذہبی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو کمیونٹی ہولی کا تہوار منارہی ہے
ہم نیوز کے مطابق رنگوں کے اس تہوار میں شہر کے مختلف چوراہوں پر روایتی ڈانڈیا اور گربہ رقص کیا جائے گا جب کہ نوجوان ڈھول کی تھاپ پر خوب ہلہ گلہ کریں گے۔ ہندو برادری سے وابستہ افراد نے اس کے انتظامات پہلے سے ہی مکمل کررکھے ہیں۔
روایتی طور پر شام ڈھلتے ہی ہولکا کو جلا کر تہوار کا آغاز کیا جائے گا۔
عقیدے کے مطابق مندروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد ہوں گی جس میں ہندو برادری پوری عقیدت و احترام سے شرکت کرے گی۔
مندروں مں ہونے والی پوجا پاٹھ کے وقت پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
ہم نیوز کے مطابق شہر میں ایک دوسرے پر رنگ چھڑک کر ہندو برادری کے افراد اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کریں گے اور ایک دوسرے کے گھر بھی جائیں گے۔
وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد
رنگوں کے تہوار ہولی کو منانے کے لیے بوڑھے، جوان اور بچے سب سارا سال انتظار کرتے ہیں اور پھر دل کھول کر ایک دوسرے کو رنگوں میں رنگتے ہیں۔
