اسلام آباد: سینئر صحافی شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ مرکز میں مسائل کی صورت میں پیپلزپارٹی عمران خان کی حکومت کو گرنے نہیں دے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جو ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات نہیں کر رہے، اگر انہیں اتحادیوں میں سے کسی جماعت سے کوئی مسئلہ درپیش آیا تو پیپلز پارٹی قانون سازی اور دیگر امور پر پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ سمجھ داری سے سیاست آصف علی زرداری کر رہے ہیں، حکومتی وزرا صرف مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف ہی بیان بازی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زردای نے آئی جی سندھ کے لئے مشتاق مہر کا نام دیا ہے جس پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی سندھ مراد شاہ کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے۔
