کراچی: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عید کے دن کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ کیا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق انہوں نے جہاز پر تعینات افسروں اور جوانوں کو عید کی مبارک باد دی اور ان کے بلند جذبے کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر دفاع وطن کی خاطر اپنے پیاروں سے دور کھلے سمندر میں عید منانے والے افسر اور جوان اس قوم کا فخر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کے مقدس فریضے کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت رہی ہے۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ پاک بحریہ ہرقسم کے حالات میں ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
