پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی خدشات کے باعث پنجاب سمیت ملک بھر میں پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا گیاہے۔
انسداد پولیو پروگرام نے ملک بھر کے متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 12 ٹیموں پر حملے ہوئے جس کی وجہ سے مہم ملتوی کی گئی ۔ دوسرے مرحلے میں پنجاب میں 7 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے تھے۔
ذرائع کے مطابق ٹیموں پر حملوں کے بعد اسلام آباد نیشنل ایمرجنسی سیل نے ملک بھر پولیو کے خلاف مہم ملتوی کردی ہے۔ ملک بھر میں پنجاب سمیت انسداد پولیو مہم 4 روز تک جاری رہی۔
مہم میں پانچ سال سے کم عمر 1 کروڑ 97 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ پنجاب میں 7 لاکھ بچوں کو قطرے پلانا باقی تھا۔ دیگر صوبوں میں بھی رہ جانے والے بچوں کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے تھے۔
پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے فوکل پرسن بابر بن عطا نے کہاہے کہ 5روزہ پولیومہم سوموار کو شروع ہوئی تھی اور جمعہ کو اختتام پذیر ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے حوالے سے آپٹیمم لیول چیک کرنے کے لیے کرایا جانے والا سروے البتہ روک دیا گیاہے۔
بابر بن عطا نے کہا کہ یہ سروے اس لیے روکا گیا ہے کیونکہ ہم جانتے تھے کہ آپٹیمم لیول 95فیصد نہیں ہے۔ ہم ڈونراور حکومت کے وسائل کیوں ضائع کریں؟
Regarding a story in Dawn today, let me clearly state that National Polio Campaign was a 5 day affair. It started on Monday & Ended Yesterday. The LQAS (survey to check 95% optimum levels) has been stopped as we know the quality is not 95%. Why waste Government/Donor resources?.
— Babar Atta (@babarbinatta) April 27, 2019
یادرہے 25اپریل کو چمن کے علاقے سلطان زئی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں خاتون پولیو ورکرجاں بحق اور ایک زخمی ہو گئی تھی۔اس کے بعد علاقے میں پولیو مہم معطل کردی گئی ۔
اسسٹنٹ کمشنر چمن سید سمیع آغا اور مقامی پولیس کے مطابق چمن کے نواح میں پاک افغان سرحدیعلاقے سلطان زئی میں موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے خواتین ورکروں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگسے 35 سالہ نسرین موقع پر جاں بحق جبکہ 24 سالہ رشیدہ شدید زخمی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے:ملک بھر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز
ملزم واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والی ورکرز کو اسپتال منتقل کردیاگیا،لیویز نے ملزموں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع بھی کیا ۔ علاقے میں پولیو مہم کو بھی عارضی طورپر بند کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے:چمن:نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں خاتون پولیو ورکر جاں بحق
