کھاریاں: پاکستان اور چین کے مابین مشترکہ فوجی مشقیں واریئر چھ کھاریاں کے مقام پر اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چار ہفتوں تک جاری رہنے والی مشترکہ مشقوں کا مقصد دونوں فورسز کے انسداد دہشت گردی کے تجربات سے استفادہ اٹھانا تھا۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/112586/” position =”left”]
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پاک چین تعاون کی چھٹی مشترکہ فوجی مشق تھی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن تھے۔
اپنی نوعیت کی یہ چھٹی مشترکہ فوجی مشقیں ہیں جو دونوں ممالک کے مابین قائم دوستانہ اور مضبوط عسکری تعلقات کا مظہر بھی ہیں۔
واضح رہے پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی اورتجارتی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کی افواج دفاع اور سیکیورٹی میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی رہی ہیں۔
پاک چین اقتصادی راہداری اورمشترکہ فوجی مشقوں کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید استوار ہوئے ہیں۔
