اسلام آباد: دنیا بھر میں مسیحی برادری حصرت عیسیٰ ؑ کی تاریخ پیدائش کی نسبت سے آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے اور اس موقع پر نا صرف گلی محلوں میں بھر پور چراغاں کیا گیا ہے بلکہ عیسائی اپنی روایات کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی، اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ ہماری مسیحی برادری کو فرحت و سلامتی سے مزیّن کرسمس مبارک۔
Wishing all our Christian citizens a happy and peaceful Christmas.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 24, 2018
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا دی کہ یہ تہوار آپ لوگوں کے لیے خوشیاں اور خوشحالی لے کر آئے۔
Merry Christmas to our Christian brethren. May this festive occasion bring you a lot of joy and prosperity.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) December 24, 2018
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حیسن نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی بصیرت کی روشنی میں غیر مسلم پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے۔
کرسمس کی تاریخ
ہر برس دنیا بھر میں مسیحی برادری حصرت عیسیٰ ؑ کی تاریخ پیدائش کی نسبت سے 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے۔ اس موقع پر نا صرف چراغاں کی جاتا ہے بلکہ عیسائی اپنی روایات کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔
کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد 24 اور 25 دسمبر کی رات گرجا گھروں میں جا کر عبادت کرتے ہیں اور پھر اگلے روز صبح ایک دوسرے کو تحفے تحائف دیتے اور خوشیاں بانٹتے ہیں۔
کرسمس کے موقع پر مذہبی مجلسیں منعقد ہوتی ہیں، خصوصی عبادتیں انجام دی جاتی ہیں، اس موقع پر خاندانی اور سماجی تقریبات کا اہتمام ہوتا ہے جن میں شجرہ کرسمس کی رسم، تحائف کا لین دین، سانتا کلاز کی آمد اور عشائے کرسمس قابل ذکر ہیں۔
[post-gallery id=”1″ position =”full” img=”117427,117428,117429″]
غیر مسیحی معاشروں میں بھی اس تہوار کو خصوصی طو پر منایا جاتا ہے اور 25 دسمبر کو دنیا کے بیشتر ممالک میں سرکاری تعطیل قرار دیا گیا ہے۔
کرسمس کا یہ دن ان چند دنوں میں شمار کیا جاتا ہے جن میں سب سے زیادہ خریداری ہوتی ہے اور بڑے پیمانے پر سرمایہ صرف کیا جاتا ہے۔ اسی طرح کرسمس کے مخصوص نغمے، موسیقی، فلمیں اور ڈرامے بھی بنائے گئے ہیں جو اس موقع پر بڑے اہتمام سے سنے اور دیکھے جاتے ہیں۔
‘سانتا کلاز’
سانتا کلاز یا سینٹا مغربی مسیحی ثقافت کا ایک افسانوی کردار جس کے متعلق مشہور ہے کہ وہ کرسمس کے موقع پر اچھے اور نیک بچوں کے لیے مختلف تحفے لے کر آتا ہے۔
بچوں کو بتایا جاتا ہے کہ کرسمس کے دن لال اور سفید گرم کپڑوں میں ملبوس ایک شخص آسمان سے گھوڑوں کی بگھی میں آئے گا اور تحائف لائے گا۔ جو دیکھنے میں عمر رسیدہ ہوگا اور اس کی سفید ڈارھی ہوگی۔ یہ شخص سانتا کلاز ہے جو اچھے بچوں میں تحائف تقسیم کرے گا۔
