کراچی: گریک پاکستان چیمبر آف کامرس اور پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے احاطے میں گریک پاکستانی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جی پی سی سی آئی) اور پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی اے جے سی سی آئی) کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔
معاہدے کا مقصد پاکستان اور یونان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے کاروباری برادریوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمد کرنے کی 4 سالہ اجازت مل گئی
دونوں تنظیموں کے درمیان کاروباری تعلقات کی مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔ اور دونوں اطراف کے کاروباری افراد کے درمیان ملاقاتوں کا اہتمام کرنے پر زور دیا گیا۔
معاہدے سے نہ صرف کاروباری تعلقات بہتر ہوں گے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔
