امریکی فوج نے بحیرہ عرب میں اپنے بحری بیڑے کی جانب آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرائے جانے کا دعویٰ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی ایف 35 طیارے نے ایرانی ڈرون مار گرایا ہے۔ ایران-امریکا مذاکرات: معاہدہ نہ ہونے پر ٹرمپ کی تہران کو برے نتائج کی دھمکی امریکی عہدیدار کے مطابق بحیرہ عرب میں بحری بیڑے ابراہم لنکن کی طرف آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے گرائے جانے والے ایرانی ڈرون کا نام شہید-139…
Author: ویب ڈیسک
بھارت میں ملیالم موسیقی کے سینئر ہدایتکار ایس پی وینکٹیش 70 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ کیرالہ کی فلم اور موسیقی برادری، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے موسیقارایس پی وینکٹیش کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار انتقال کر گئے 70 سالہ کمپوزر اپنے پیچھے ایک ایسی لازوال موسیقی وراثت چھوڑ گئے جو دہائیوں تک ملیالم سنیما کو شکل دیتی رہی۔ کیرالہ کے وزیرِ اعلیٰ پنرائی وجین نے ایس پی وینکٹیش کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وینکٹیش کو ملیالم فلم موسیقی کی…
قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کروانے کا مطالبہ کردیا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، ان کا طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کروایا جائے۔ سلمان اکرم راجہ کی محمود اچکزئی سے ملاقات، مشترکہ لائحہ عمل پرمشاورت خط میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی ڈاکٹروں کے نام بھی تجویز کر دیئے جن میں ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر مظہر اسحاق اور…
ایم سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کے دن کے اختتام سے متعلق اہم قانون سمیت متعدد قوانین میں تبدیلیاں متعارف کرا دیں۔ متعارف کرائے جانے والے ’لاز آف کرکٹ‘ کے نئے ایڈیشن کے مطابق قانون میں تبدیلی کے بعد ٹیسٹ میچ میں دن کے اختتامی اوور میں وکٹ گرنے کے بعد دن ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ نیا بیٹر آ کر اسٹرائیک سنبھالے گا۔ پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹس برانڈ بن گیا ایم سی سی کی ذیلی کمیٹی برائے قانون کے مطابق اس قانون میں تبدیلی کی بڑی وجہ بیٹنگ اور باؤلنگ سائڈ کے درمیان…
پاکستانی دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان رواں ہفتے استنبول میں شیڈول مذاکرات میں پاکستان کو دعوت کی تصدیق کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت قبو ل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا ایران مذاکرات رواں ہفتے استنبول میں منعقد ہو رہے ہیں، امریکا، ایران مذاکرات بیک ڈور چینل کوششوں سے ممکن ہوئے۔ مذاکرات کے لیے پاکستان اور ترکیہ بیک ڈور کوششیں کر رہے تھے۔ ایران-امریکا مذاکرات: معاہدہ نہ ہونے پر ٹرمپ کی تہران کو برے نتائج کی دھمکی امریکی اور ایرانی حکام کا…
محکمہ ٹریفک پولیس پنجاب نے تین سالہ میعاد کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس سے متعلق تفصیلات جاری کر دی۔ حکام نے بتایا کہ جنوری 2026 میں ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ 2,500 سے زائد شہریوں نے گم شدہ لائسنس کی دوبارہ درخواست دی اور 4,500 سے زائد بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔ ہوشیار ، خبردار،ڈرائیونگ لائسنس کے نام پر بڑا فراڈ بے نقاب ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے بتایا کہ کہ ای ڈرائیونگ لائسنس کی قانونی حیثیت فزیکل کارڈ کے برابر ہے، جس سے شہری اس سہولت سے…
فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے فواد چوہدری کیخلاف فراڈ کیس کی سماعت ہوئی، فواد چودھری عدالت میں پیش ہوئے ،مدعی مقدمہ ملک محمد ظہیر بھی اپنے وکیل فرحان منظور کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ ، گرفتار کرکے عدالت پیش کرنیکا حکم عدالت نے فواد چودہدری پر فرد جرم عائد کر دی ، سابق وفاقی وزیر نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے کل استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔ فواد چودھری…
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) بھارت میں نہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارت ریجن کے لیے پی ایس ایل کے براڈکاسٹ رائٹس فروخت نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس فیصلے سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا۔ ورلڈ کپ میں بھارت کا بائیکاٹ؛ سابق صدر آئی سی سی کے بیان نے تہلکہ مچا دیا واضح رہے کہ پاکستان کے اسٹار کرکٹرز اور دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے میچز دنیا بھر میں شوق سے دیکھے…
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ترکیہ میں بالواسطہ مذاکرات شروع ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے دونوں ممالک کے نمائندگان کی ملاقات کا دن بھی طے کر لیا گیا ہے۔ امریکی حملے کی صورت میں اردن کی ایران کو یقین دہانی غیر ملکی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات استنبول میں جمعہ کو ہو گی۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ وٹکوف اور عراقچی ممکنہ…
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے سے بھارتی براڈ کاسٹرز کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے بھارتی براڈ کاسٹرز کو تقریباً 500 ملین ڈالر (141 ارب روپے ) نقصان ہونے کا خدشہ ہے جبکہ میچ کی گیٹ منی سے آئی سی سی کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔ آئی سی سی نے غیر قانونی بولنگ ایکشن پر آل راؤنڈر پر پابندی لگا دی محتاط اندازے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ہونیوالی آمدنی کا نصف پاک بھارت میچ…
پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ فواد عالم نے پاکستان ٹیم کے لیے ورلڈ کپ گانا ’کرکٹ جنون‘ بنا لیا جس کا ٹیزر بھی انہوں نے جاری کر دیا ہے۔ اپنے پہلے گانے سے متعلق فواد عالم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کیلئے بنایا جانے والا یہ گانا 5 فروری کو ریلیز ہو گا۔ گانے کے بول اور دھن واجد سعید جبکہ وڈیو ڈائریکٹر محسن طلعت ہیں۔ ٹی20 ورلڈ کپ 2026، سری لنکا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا واضح رہے کہ فواد عالم 19 ٹیسٹ میچز، 38 ون…
خیبر پختونخوا حکومت نے لڑکیوں کے کالجز کے لیے نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز(ایس او پیز) جاری کر دیئے۔ خیبر پختوخوا ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نئے ایس او پیز کے مطابق کسی بھی قسم کے پروگرام یا تقریب منعقد کرنے سے قبل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن سے اجازت حاصل کرنا لازمی ہو گی۔ سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات کار پھر تبدیل موسیقی، رقص، ماڈلنگ یا اسی نوعیت کی کوئی بھی پرفارمنس مکمل طور پر ممنوع قرار دی گئی ہے۔ کالج کے اوقات اور تقریبات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔ طالبات…
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تیل اسمگلنگ سے دہشتگرد روزانہ 4 ارب روپے کما رہے ہیں۔
لیبیا کی عرب مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف، فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر اور حکومت لیبیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر اسامہ سعد حماد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں خاص طور پر اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی کے حالات اور پیشہ ورانہ تعاون پر زور دیا گیا۔ ترکیہ کی مسلح افواج کے سربراہ کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سے ملاقات اس کے علاوہ پاک فوج اور لیبیا کی افواج کے درمیان مسلسل…
سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ مقامی میڈیا ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی مزید 19 ہزار 975 کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 14 ہزار867 غیرقانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔ سعودی عرب میں 6 پاکستانی شہری71 کلو منشیات کیساتھ گرفتار 22 سے 28 جنوری 2026 کے درمیان 12 ہزار906 اقامہ قانون، 3 ہزار918 بارڈر سکیورٹی اور 3 ہزار 151 قانون محنت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر…














