کراچی کی سیاست میں واپسی کے متمنی سابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ہفتے کے روز کے ایم سی ہیڈ آفس کے گھیراؤ کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میئر کراچی اور حکومت سندھ چھوٹے تاجروں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے اور عدالتی احکامات کی نفی کررہی ہے۔ سابق ایم کیو ایم پاکستان رہنما کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے 50 ہزار گھرانے براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ فاروق ستار نے بحالی کمیٹی…
Author: عاطف حسین
کراچی: سندھ حکومت نےموٹروہیکل آرڈیننس تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کے بعد صوبے میں موٹر سائیکلوں میں ٹریکر کی تنصیب لازمی ہوگی۔ اس بارے میں صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر کا کہنا ہے کہ موٹروہیکل آرڈیننس تبدیل ہونے کے بعد موٹرسائیکلوں میں ٹریکرلگانا لازمی قراردیا جائے گا جبکہ ٹریکر نصب نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیرٹرانسپورٹ کے مطابق سندھ حکومت صوبے بھر میں نئی اور پرانی موٹر سائیکلوں میں ٹریکرکی تنصیب لازمی قرار دینے کے اقدامات کرے گی جبکہ آرڈیننس میں ترمیم کا قانون اسمبلی سے پاس کرایا جائے گا۔ [post-relate link=”https://humnews.pk//latest/93533/”…
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے متنازع بیانات پر ناراضی کا اظہار کیا گیا۔ ایم کیو ایم نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی احکامات کو پورا کرنا میئر کراچی کی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے ان پر کی جانے والی تنقید بے جا ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدرخرم شیر زمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر میں نے نامناسب بات کی ہے تو قیادت میرے خلاف ایکشن…
کراچی: شہرقائد میں تجاوزات گرانے کے مسئلے پر اتحادی سیاسی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان ایک دوسرے کے مدمقابل آگئی ہیں۔ پی ٹی آئی نے ایم کیوایم پاکستان کے میئر کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرائی تو جواباً وسیم اخترنے دعویٰ کردیا کہ اگرہم نے اپنے چھ اراکین اسمبلی کی حمایت واپس لے لی تو موجودہ وزیراعظم اپنی نشست پہ نہیں رہ سکیں گے۔ ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہونے والی ’ہلکی پھلکی‘ لفظی ’چھیڑ چھاڑ‘ اس وقت شدید ہوگئی تھی جب کراچی میں…
کراچی: چینی قونصل خانے میں ملوث ملزمان کا ہینڈلر اسلم اچھو بھارت میں موجود تھا اور ملزمان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کر دی ہے جس کے مطابق ایک حملہ آور عبدالرازق بلوچستان حکومت کا ملازم نکلا۔ ہم نیوزکے مطابق واقعے کی ابتدائی رپورٹ میں چینی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث دہشت گردوں سے متعلق انکشافات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے سیکیورٹی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں چاروں صوبوں سے…
کراچی: حکومت سندھ نے ایمپریس مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں کی مدد کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ’ہم نیوز‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیربلدیات سعید غنی نے سندھ حکومت کے اس فیصلے کا ’اعلان‘ کیا اور کہا کہ ایمپریس مارکیٹ کے دکان داروں کی حکومت سندھ مدد کرنا چاہتی ہے اور اسی لیے اس مسئلے پر خصوصی کمیٹی بنائی جارہی ہے۔ سندھ کے وزیربلدیات نے کہا کہ ایمپریس ما رکیٹ کے دکان داروں میں بعض کئی دہائیوں سے کے ایم سی کو کرایہ ادا کر کر رہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت محکمہ بلدیات،…
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی رہنما فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایم کیو ایم کے ایک اعلامیے کے مطابق کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سر براہی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں سابقہ کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کو بھیجے گئے اظہار وجوہ نوٹس اور اس کی عدم تکمیل پر بھیجے گئے یاد دہا نی نو ٹس کے مندرجات سے آگا ہ کیا گیا ۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ تمام تفصیلا ت کو سامنے رکھتے ہوئے رابطہ کمیٹی نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ…
کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کسی سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کا روز گار چھیننانہیں چاہتے، ہم شہر کی رونقیں بحال کرنے آئے ہیں لیکن کسی علاقے میں تجاوزات نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہ ایمپریس مارکیٹ میں لوگوں کا دھرنا غیر قانونی ہے۔ وسیم اختر نے کہا ہے جن کو قانونی حق ملا ہے انہیں کسی اور مارکیٹ میں جگہ دی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل کیا جائے گا اور یہی ہماری…
کراچی: شہرقائد میں ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک اور الیکٹرانکس مارکیٹ پریڈی اسٹریٹ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران پتھارے ہٹادیے گئے، غیرقانونی دکانیں گرادی گئیں، سائن بورڈز اور شیڈز اتار دیے گئے۔ انتظامی مشینری نے تجاوزات کے ساتھ ساتھ ریگل چوک صدر میں اخبارات کے قانونی اسٹالز بھی ہٹادیے۔ ہم نیوز کے مطابق کراچی میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن کے دوسرے دن صدر میں ایک درجن کے قریب غیرقانونی دکانیں گرائی گئیں، پتھارے ہٹائے گئے اور 500 سے زائد دکانوں پر لگے سائن بورڈز اور شیڈز اتار لیے گئے۔ آپریشن کے دوران دکانداروں کو سڑکوں سے ہٹنے کے…
کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا ہے کہ کراچی میں پاکستان کوارٹرز کو خالی کرانے کا آپریشن تین ماہ کے لیے روک دیا جائے۔ سندھ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انہدام آپریشن کے دوران مکینوں اور پولیس کے درمیان ہوئے تصادم کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی سی آئی اے امین یوسفزئی اور ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہدام کی کارروائی اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر کی گئی اور پولیس کا کام متعلقہ ادارے کو تحفظ فراہم کرنا…
کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی کے 40 فیصد علاقے نیشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے کے سبب بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سرجانی، شاہ فیصل اور لانڈھی کے گرڈ اسٹیشنز پر مرمتی کام جاری ہے جس کے سبب ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی۔ کے الیکٹرک حکام کے مطابق نیشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس آئی لینڈ موڈ کی جدید ٹیکنالوجی کے باعث فعال رہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر بجلی بحال ہوچکی ہے اور دیگر علاقوں…










