کوئٹہ: وزیر زراعت علی حسن زہری نے بلوچستان کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔ بلوچستان کے وزیر زراعت علی حسن زہری نے صوبائی کابینہ سے استعفیٰ دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے علی حسن زہری نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ارسال کر دیا۔ استعفیٰ کی وجہ بیان کرتے ہوئے علی حسن زہری نے کہا کہ وقت کی کمی کے باعث وہ زراعت کے شعبے پر وہ توجہ نہیں دے سکے۔ جس کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کر سکے۔ اسی لیے عہدے سے استعفیٰ دے…
Author: ویب ڈیسک
لاہور: پنجاب حکومت نے بسنت فیسٹیول کے موقع پر لاہور میں مفت ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کر دیا۔ عوام اور سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں بسنت فیسٹیول کے دوران عوامی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر مفت فراہم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ یہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری سے 6 فروری سے 8 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد بسنت کے جشن کے دوران شہریوں کو محفوظ، آسان اور بلا معاوضہ سفری سہولیات فراہم کرنا اور شہر میں ٹریفک کے دباؤ…
لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشن منانے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر 7 فروری کو لاہور کے لبرٹی چوک میں جشن منانے کا اعلان کر دیا۔ مریم نواز نے اپنے پیغام میں لاہور اور پنجاب بھر کے شہریوں کو دعوت دی کہ وہ لبرٹی چوک آئیں اور ہمارے ساتھ بسنت کے تہوار میں شرکت کریں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بسنت کے موقع پر مشہور گانا ’’گڈی لہور دی اڈی‘‘ بھی شیئر کیا۔ جسے صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل…
معروف پاکستانی اداکارہ میرا کے حوالے سے سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں نیویارک کے مونٹیفور میڈیکل سینٹر کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔ جس کے باعث انہیں طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔ تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آ سکی۔ میرا کی نئی فلم میں شان شاہد اور سونیا حسین بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم تھرلر صنف سے تعلق رکھتی ہے اور بتایا…
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کیس سے متعلق ازخود نوٹس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ ارشد شریف قتل کیس کے ازخود نوٹس کے فیصلے میں کہا گیا کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان باہمی قانونی معاونت (ایم ایل اے) پر دستخط ہو چکے ہیں۔ اور دونوں ممالک کی حکومتیں معاملے پر مناسب اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ اس لیے اس مرحلے پر عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ تحقیقات اور ٹرائل میں عدالتی مداخلت شفاف عمل کے منافی ہے۔ جبکہ تحقیقات پولیس…
میانمار میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میانمار میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر کا بھارت کیلئے ٹیرف کم کرنے کا اعلان حکام کے مطابق تاحال زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
لاہور: بسنت فیسٹیول کے موقع پر لاہور میں صفائی کے خصوصی انتظامات کی وجہ سے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ لاہور میں بسنت فیسٹیول کے پیشِ نظر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے خصوصی صفائی پلان جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق افسران اور صفائی عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ شہر بھر میں صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق لاہور کے 28 اہم مقامات پر صفائی سے متعلق آگاہی کیمپس قائم کیے جائیں گے۔ جبکہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ریپڈ رسپانس ٹیمیں…
ترجمان کے مطابق شہری کسی بھی قسم کی تازہ معلومات یا رہنمائی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے لیے ٹیرف کم کرنے کا اعلان کر دیا۔
کولمبو: سری لنکا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت داسون شناکا کریں گے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، کامینڈو مینڈس، چریتھ اسلنکا اور جنیتھ لیاناگے شامل ہیں۔ جبکہ آل راؤنڈر وانیندو ہسارنگا، ڈی ویللاجے اور اسپنر مہیش تھیکشنا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فاسٹ باؤلر چمیرا، ایشان ملنگا اور متھیشا پتھیرانا کو شامل کیا گیا۔ جو ٹورنامنٹ میں سری لنکن بولنگ اٹیک کی ذمہ داری سنبھالیں…
کراچی: شہر قائد میں گل پلازہ کے قریب موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی۔ کراچی کے علاقے صدر میں گل پلازہ کے قریب واقع موبائل مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے متعلقہ محکموں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ…
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ متاثرین کی معاونت کے لیے جاری فنڈز کی ایک ایک پائی کا حساب رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وادی تیراہ، کرم اور باجوڑ کے متاثرین کو معاوضوں اور امدادی رقوم کی ادائیگی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہدایت دی کہ وادی تیراہ کے متاثرین کو امدادی رقوم کی جلد ادائیگی یقینی بنانے کے لیے ایک ہفتے کے اندر تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے۔…
لندن: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی بینکنگ کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو چالان مکمل کرنے کے لیے صرف دو دن کی مہلت دے دی۔ عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں ہوئی۔ جہاں اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک بھی پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے اب تک چالان مکمل کیوں نہیں کر سکی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ ملک…
اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے اسے موجودہ حالات کے تناظر میں درست اور قابل فہم قرار دیا ہے۔














